نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کےبعد نریندر مودی نے مسلمانوں کو ملک بدر کرنے کی منصوبہ بندی کر لی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق آسام میں مودی سرکار نے بنگلہ دیشی مہاجرین کی آڑ میں مسلمانوں کو ملک سے نکالنے کی تیاریاں شروع کر دیں ہیں ۔ بھارتی شہریت سے متعلق دی نیشنل رجسٹر آف سٹیزن کی فہرست کل جاری کی جائے گی ۔ اس فہرست کے مطابق خود کو بھارتی شہری نہ ثابت کرنے والوں کو حراستی کیمپ میں رکھا جائے گا
جبکہ پھر اس ملک بدر کر دیا جائے گا۔ اس فہرست کے مطابق تقریباً 20لاکھ نام شامل نہیں کیے گئے ۔ خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ جن ناموں کو شامل نہیں کیا گیا انہیں شہریت ثابت کرنی ہو گی اگر وہ ناکام رہے تو انہیں حراستی کیمپ میں رکھنے کے بعد ملک بدر کر دیا جائے گا ۔ فہرست جاری ہونے سے قبل بھارت میں سیکیورٹی سخت کرتے ہوئے دفعہ 144نافذ کر دی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال متنازع قانون کے مطابق 40لاکھ مسلمانوں کو غیر بھارتی شہری ڈکلیئر کیا گیا تھا ۔