منگل‬‮ ، 11 فروری‬‮ 2025 

سعودی عرب نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو بڑی خوشخبری سنا دی ،ایسا کیاکام شروع کرنے کا اعلان کردیا کہ جان کر آپ بھی شاہ سلمان کو دعائیں دینگے

datetime 20  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ (این این آئی)مسجد الحرام (مکہ مکرمہ )کے صحنوں میں سائبان کی تنصیب کا کام حج سیزن کے فوری بعد شروع کیا جائیگا۔میڈیارپورٹس کے مطابق مکہ مکرمہ اورمدینہ منورہ کی مقدس مساجد کی انتظامیہ کے سربراہِ اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے اعلان کیا کہ مسجد الحرام (مکہ مکرمہ) کے ساتھ مسجد نبوی شریف ( مدینہ منورہ ) کے صحنوں کے باقی حصے میں بھی

دیوہیکل چھتریوں کی تنصیب کا کام رواں حج موسم ختم ہوتے ہی شروع کر دیا جائے گا۔ آئندہ رمضان المبارک سے قبل مکمل کر لیا جائے گا۔ڈاکٹر السدیس نے بتایا کہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں تعمیر و توسیع اور تزئین و خدمات کے سارے منصوبے آئندہ 2برسوں کے دوران مکمل کر لئے جائیں گے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 300سے زیادہ دیوہیکل چھتریاں مسجد الحرام میں نصب کی جائیں گی۔خانہ کعبہ کے اطراف صحن میں بھی سائبان نصب ہو گا۔ اسکی بدولت زائرین کو طواف اور نماز میں آرام و راحت نصیب ہو گا۔السدیس نے توجہ دلائی کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان نے اس احساس کے تحت کہ زائرین کو طواف ، نماز ، عباد ت اور آنے جانے میں دھوپ کے مسئلے سے دوچار نہ ہونا پڑے دیوہیکل چھتریوں کی تنصیب کا منصوبہ جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔اعلیٰ قیادت کے حکم کے مطابق یہ کام اعلیٰ اور معیاری شکل میں انجام دیا جائے گا۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…