منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

ایران، جوہری معاہدے پر عملدرآمد روکنے کا تیسرا قدم اٹھائے گا،جوادظریف

datetime 3  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (این این آئی)ایران کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ہم جوہری معاہدے کی بعض شقوں پر عمل درآمد روکنے سے متعلق تیسرا قدم اٹھائیں گے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ایران کے پاس یہ حق

محفوظ ہے کہ وہ اپنے وعدوں پر عمل کرے یا نہ کرے کہا کہ جوہری معاہدے کے کمیشن کے رکن ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا کہ امریکہ تمام کشیدہ صورتحال کی جڑ ہے۔محمد جواد ظریف کا کہنا تھا کہ ایران کے مطالبات واضح ہیں اورجوہری معاہدے سے زیادہ کی توقع نہیں کی جاتی۔ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمارے تمام اقدامات جوہری معاہدے کے فریم ورک کے تحت ہیں ہم نے کہا تھا کہ اگر دوسرے فریق اپنے وعدوں پر مکمل عمل نہ کریں تو ایران اپنے جوہری وعدوں میں کمی لائے گا.انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ہم جوہری معاہدے کی بعض شقوں پر عمل درآمد روکنے سے متعلق تیسرا قدم اٹھائیں گے اور ایران کے پاس یہ حق محفوظ ہے کہ وہ اپنے وعدوں پر عمل کرے یا نہ کرے.ایرانی وزیر خارجہ نے دوسرے رکن ممالک کی جانب سے ایران کے جوہری وعدوں کی کمی کے تیسرے مرحلے کی معطلی کی درخواست کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر دوسرے فریق اپنے وعدوں پر مکمل عملدرآمد نہ کریں تو تیسرے مرحلے کا نفاذ ہوجائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…