بغداد(این این آئی)عراق کے وزیراعظم عادل المہدی نے کہا ہے کہ بدعنوانی کے ا لزام میں 11 وزراء کے گرفتاری وارنٹ جاری کیے گئے ۔عراقی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے بتایا کہ کرپشن کے حوالے سے اس وقت عدالتوں میں 1267 مقدمات زیرسماعت ہیں۔عراقی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ الحشد الشعبی کو فوج یا پولیس میں ضم نہیں کیا جائے گا کیونکہ اسے خصوصی مسلح فورس کے
طورپر تیار کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بات ہرگز نا مناسب ہے کہ ملک میں ریاست کے دائرہ اختیار سے باہر کوئی مسلح گروپ سرگرم رہے۔عادی عبدالمہدی کا کہنا تھا کہ عراق خلیجی خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گا۔ ان کاکہنا تھا کہ ہماری کسی سے دشمنی نہیں اور ہم سب کے لیے دوست ہیں۔ انہوںنے آبی گذرگاہوں میں بحری ٹریفک کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا۔