جدہ (آن لائن)سعودی عرب کے فرمانروا سلمان بن عبد العزیز نے نیوزی لینڈ میں کرائسٹ چرچ مسجد میں فائرنگ کے واقعہ کے متاثرہ دو سو خاندانوں کی میزبانی کا حکم دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ اقدام حج عازمین اور عمرہ زائرین کے شاہی مہمان پروگرام کا حصہ ہے جس کی نگرانی اسلامی امور کی وزارت کرتی ہے اور اس پر عملدرآمد کراتی ہے۔