اتوار‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2025 

جاپان سعود یہ سے تزویراتی شراکت داری کو مضبوط بنانا چاہتا ہے : شنزو ایبے

datetime 28  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوکیو(این این آئی)جاپانی وزیراعظم شنزو ایبے نے کہا ہے کہ ان کا ملک سعودی عرب کے ساتھ تزویراتی شراکت داری کو مضبوط بنانا چاہتا ہے اور وہ مملکت میں اصلاحات کے لیے کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔سعودی اخبار کو انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ جاپان کے سعودی عرب کے ساتھ

تعلقات بڑی اہمیت کے حامل ہیں اور وہ خطے میں امن واستحکام کے لیے فیصلہ کن کردار ادا کررہا ہے،انھوں نے بتایا کہ انھوں نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے دو مرتبہ فون پر بات چیت کی ہے اور ان سے جمعہ سے اوساکا میں شروع ہونے والی دو روزہ جی 20 سربراہ کانفرنس کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم اس کانفرنس کی کامیابی کے لیے قریبی تعاون کررہے ہیں تاکہ ہم اس کی صدارت سعودی عرب کے حوالے کرسکیں۔ان کا کہنا تھا کہ جاپان مذاہب ، فرقوں ،قومیت اور تاریخ کے بارے میں ایک غیر جانبدار موقف کا حامل ہے۔اس کے مشرقِ اوسط کے تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات استوار ہیں۔وہ خطے میں امن اورا ستحکام کے حصول کے لیے امریکا کے ساتھ بھی تبادلہ خیال کرسکتا ہے۔انھوں نے بتایا کہ ہم خطے میں ’امن سے خوش حالی ا قدام‘ کے تحت راہداری کی تعمیر کے لیے کردار ادا کررہے ہیں تاکہ اسرائیل اور فلسطین کے دیرینہ تنازع کے دوریاستی حل کی بنیاد پر مشرقِ اوسط میں امن قائم کیا جاسکے۔ان کا کہنا تھا کہ جاپان مشکلات کے باوجود کشیدگی میں کمی کے لیے تمام ممالک کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔ان سے جب اخبار نے خلیج عْمان میں ایک جاپانی آئیل ٹینکر پر حملے کے بارے میں سوال پوچھا تو وہ یوں گویا ہوئے ، یہ حملے ملک کے امن اور خوش حالی کے لیے ایک سنگین خطرہ ہیں۔ہم ایسے تمام حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں جن سے ہمارے جہازوں کو خطرے سے دوچار کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…