پیر‬‮ ، 13 اپریل‬‮ 2026 

خلیج عمان میں 2تیل بردار جہازوں پر حملہ، دونوں تباہ ، ایک سمندر میں ڈوب گیا

datetime 13  جون‬‮  2019 |

عمان( آن لائن )شپنگ کمپنیوں اور صنعتی ذرائع کا کہنا ہے کہ خلیج عمان میں 2 تیل بردار جہازوں پر مبینہ حملہ کیا گیا ہے، جس میں حملوں کا شکار دونوں جہاز تباہ ہوگئے ہیں ان میں ایک جہاز تباہ ہوگیا ہے جہازوں کے عملے کو باحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ امریکی ففتھ فلیٹ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ خطے میں موجود

امریکی بحری فورسز کو مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بج کر 12 منٹ پر ایک اور صبح 7 بجے دوسری پریشان کن فون کالز موصول ہوئی تھی۔بیان کے مطابق امریکی بحریہ کے جہاز سمندری علاقے میں موجود ہیں اور مشتبہ حملے کا شکار بحری جہازوں کی معاونت کررہے ہیں۔امریکی بحریہ نے یہ بیان برطانوی بحریہ کے ماتحت میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے بعد دیا جس میں انہوں نے علاقے میں ایک حادثے کا دعوی کرتے ہوئے الرٹ جاری کیا تھا۔انہوں نے مزید وضاحت نہیں دی لیکن کہا کہ وہ حادثے کی تحقیقات کررہے ہیں اور امریکا ایران کے درمیان کشیدگی میں اضافے کی وجہ سے انتہائی احتیاط برتنے پر اصرار بھی کیا ہے۔دوسری جانب 4 شپنگ اور تجارتی ذرائع کے حوالے سے موصول اطلاعات پر کہنا ہے کہ ایک نامعلوم حادثے کے بعد 2 ٹینکرز کو نکال لیا گیا تھا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ بحری جہازوں کی شناخت فرنٹ آلٹائر کے نام سے ہوئی جس پر جزائر مارشل کا جھنڈا نصب تھا جبکہ کوکوکا کریجیئس پر پاناما کا جھنڈا نصب تھا۔کوکوکا کریجیئس کی انتظامی کمپنی، بی ایس ایم شپ مینیمجنٹ ( سنگاپور) کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ بحری جہاز کو حادثے کے بعد عملے کے 21 افراد نے جہاز چھوڑ دیا تھا۔

بیان میں کہا گیا کہ بحری جہاز متحدہ عرب امارات میں واقع ریاست فجیرہ سے 70 ناٹیکل مائلز ( 130 کلومیٹر) اور ایرانی کی ساحلی بندرگاہ سے 14 ناٹیکل مائلز (26 کلومیٹر) کے فاصلے پر تھا۔اس حوالے سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ‘ کوکوکا کریجیئس علاقے میں موجود ہے اور اس کے ڈوبنے کا کوئی خطرہ نہیں، میتھانول کا کارگو صحیح حالت میں موجود ہے۔بیان میں بتایا گیا کہ حادثے کے دوران عملے کا ایک شخص زخمی بھی ہوا جسے قریبی علاقے میں موجود دوسری کشتی پر علاج فراہم کیا گیا ہے۔

دوسری جانب سی پی سی پیٹروکیمیکل بزنس ڈویژن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) نے رائٹرز کو بتایا کہ فرنٹ آلٹائر تائیوان کی سرکاری آئل ریفائنر سی بی سی کارپوریشن کی جانب سے 75 ہزار ٹن نیفتھا ( پیٹروکیمیکل) لے کر جارہا تھا جب تائیوان کے مقامی وقت کے مطابق دوپہر 4 بجے کے قریب مشتبہ طور پر تارپیڈو کا نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے کہا کہ عملے کے تمام افراد کو باحفاظت جہاز سے نکال لیا گیا تھا۔فرنٹ آلٹائر جہاز کی کمپنی ناروے فرنٹ شپنگ کمپنی نے کہا کہ ان کے جہاز پر آگ لگی ہوئی ہے۔ادھر ایرانی میڈیا نے کسی ثبوت کے بغیر رپورٹ کیا کہ خلیج عمان کے علاقے میں آئل ٹینکرز پر دھماکا ہوا تھا۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ فجیرہ کے ساحلی شہر کی بندرگاہ پر 4 جہازوں میں تخریب کاری کی کوشش پر متحدہ عرب امارات کی جانب سے مذمتی بیان سامنے آیا تھا، تاہم اس سے قبل وہ ساحلی علاقے میں کسی بھی قسم کے حملوں کی تردید کررہے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…