اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

سعودی عرب ’’جدہ سیزن‘‘ کے پروگرام کے تحت سیاحتی ویزہ صرف کتنے میں منٹ میں دینے کا اعلان کر دیا ؟ ٹورسٹ کو خوشخبری سنادی

datetime 11  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی عرب میں سیاحت کے فروغ کے لیے قائم ’’جدہ سیزن‘‘پروگرام کے تحت صرف تین منٹ میں آن لائن سیاحتی ویزہ جاری کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ انتہائی مختصر وقت میں ویزے کے حصول کا یہ منفرد پروگرام ہے جس کا مقصد سعودی عرب میں ترقیاتی مواقع کا کو نمایاں کرنے کے ساتھ عالمی سطح پر سعودی عرب کے سیاحتی مقامات کواجاگر کرنا ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق جدہ سیزن پروگرام کی طرف سے آن لائن سیاحتی ویزہ کے ذریعے زیادہ سے زیادہ تعداد میں سیاحوں کو جدہ لانا اور انہیں ساحلی شہر کی دل فریب خوبصورتی سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کرنا ہے۔موسم جدہ پروگرام کے جنرل سپروائزر انجینیر رائد ابو زنادہ نے کہا کہ ان کے سیاحتی پروگرام سے بالعموم پورے سعودی عرب بالخصوص جدہ میں سیاحت کے پھلنے پھولنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ آن لائن سیاحتی ویزہ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ سیاح حضرات جدہ میں ہونے والی موسمی سرگرمیوں میں شرکت کی ٹکٹ بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ ٹکٹ ویزہ کے حصول کے فوری بعد حاصل کی جا سکیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی غیرملکی سیاح کوجدہ کا سیاحتی ویزہ صرف تین منٹ میں فراہم کیا جائے گا۔ سیاحوں کے لیے sharek.sa پر خود کو رجسٹرڈ کرانا ہوگا اور رجسٹریشن کے دوران دی گئی معلومات فراہم کرنا ہوں گی۔ایک سوال کے جواب میں جدہ سیزن 8 جون سے 18 جولائی 2019ء تک جاری رہے گا۔ سیاحتی ویزہ کے حصول کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں۔ سیاح حضرات خاندان کے ہمراہ اور انفرادی طورپر بھی ویزہ حاصل کرسکتے ہیں۔‎

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…