ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی اعلیٰ عدالت نے پیر کی شام 29 رمضان المبارک سنہ 1440ھ کے شوال کا چاند دیکھنے کی ہدایت کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی سپریم کورٹ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ عدالت نے سعودی باشندوںاور دیگر جملہ مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ پیر کی شام عید کا چاند دیکھیں۔سعودی عرب میں قمری مہینوں کا چاند سپریم کورٹ کی
ہدایت پر دوربینوں کی مدد یا براہ روئیت سے دیکھنے کی ہدایت اور ترغیب دی جاتی ہے۔ اگر کوئی شہری چاند دیکھتا ہے تو اسے مقامی عدالت میں اپنا بیان ثابت کرنا ہو گا۔عدالت کا کہنا تھا کہ روئیت ہلال کمیٹیوں اور انفرادی سطح پر چاند دیکھنا کار ثواب قرار دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ روئیت ہلال میں مدد کرنا نیکی اور پرہیز گاری کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہے۔