جنیوا (این این آئی)اقوام متحدہ کیمطابق حلب شہرکے قریب فلسطینی پناہ گزین کیمپ پرمیزائل حملوں کے نتیجے میں کم سے کم 10 فلسطینی پناہ گزین شہید ہوگئے ہیں۔جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ حلب میں النیرب پناہ گزین کیمپ میں منگل کو ہونے والے میزائل حملوں میں کم سے کم 10 فلسطینی جاں بحق اور30 زخمی ہوگئے۔فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کے لیے کام
کرنے والی اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی میزائل حملے اس وقت کیے گئے جب فلسطینی پناہ گزین روزہ افطار کرنے کے لیے ایک جگہ جمع ہو رہے تھے۔ اس دوران گنجان آباد کیمپ النیرب پر متعدد میزائل گرے جس کے نتیجے میں ایک درجن کے قریب افراد مارے گئے۔مہلوکین میں چاربچے شامل ہیں جن میں ایک کی عمرچھ سال بتائی جاتی ہے۔ زخمیوں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔