بدھ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2024 

بھارتی افواج نے رمضان المبارک میں کشمیریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ دیئے

datetime 16  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سری نگر(آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ بدستور جاری ہے ۔جمعرات کو حالیہ کاروائی میں مزید 4 کشمیریوں کو شہید کردیا گیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے ضلع پلوامہ کے علاقے دالیپور میں نام نہاد سرچ آپریشن کے نام پر گھر گھر تلاشی لی اور 4 نوجوانوں کو فائرنگ کر کے شہید کردیا۔شہید نوجوانوں کی شناخت نصیر، عمر میر، خالد احمد اور رئیس احمد ڈار کے ناموں سے ہوئی جبکہ بھارتی فورسز

کی فائرنگ سے ایک نوجوان یونس احمد ڈار بھی شدید زخمی ہوا جو شہید رئیس احمد ڈار کا بھائی ہے۔قابض بھارتی فورسز نے آپریشن کے دوران ایک گھر کو بھی تباہ کردیا، واقعے کے بعد نوجوانوں کی بڑی تعداد قابض فورسز کیخلاف سڑکوں پر نکل آئی اور اس دوران دونوں کے مابین جھڑپیں بھی ہوئیں۔ضلع پلوامہ میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس معطل ہے اور ضلع بھر میں کرفیو کا سماں ہے جہاں قابض فورسز نے مختلف علاقوں کا محاصرہ کر رکھا ہے۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…