قائداعظم کے پڑنواسے بھارتی بزنس مین کو جاپان میں کس جرم میں دوسال کی قید سنادی گئی

  بدھ‬‮ 1 مئی‬‮‬‮ 2019  |  15:36

ٹوکیو(این این آئی)بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے پڑنواسے نیس واڈیا کو جاپان میں منشیات رکھنے کے الزام میں 2سال قید کی سزا سنادی گئی ، بھارتی میڈیا کے مطابق نیس واڈیا کو شمالی جاپان کے ایک ایئر پورٹ سے سنیفر ڈاگ کی نشاندہی پر ہتھکڑی لگا کر گرفتار کیا گیا تھا ،عدالت نے نیس واڈیا کو 2سال قید کی سزا سنائی تاہم ان کی طرف سے25گرام منشیات رکھنے کے اعتراف کے بعد سزا 5سال کیلئے موخر کردی گئی ، ابتدا مارچ میں نیس واڈیا کی گرفتاری اور سزا کی خبر سے واڈیا گروپ کے شیئر کی قیمت میں

17فیصد کمی واقع ہوئی ،47 سالہ نیس واڈیا بھارت کے ممتاز پارسی صنعتکارنسلی واڈیا کے بیٹے ہیں جو قائد اعظم محمد علی جناح اور رتنابائی ( رتی ) کی اکلوتی بیٹی دینا کے بیٹے تھے ،دینا جناح نے صنعتکارنویلی واڈیا سے اپنے والد کی مرضی کے بغیر شادی کی ،1944 میں ان کے ہاں نسلی واڈیا کی پیدائش ہوئی ،74 سالہ نسلی واڈیا کے اثاثوں کی مالیت 7بلین ڈالر ہے،ان کی بیوی سابق ایئر ہوسٹس مورین واڈیامس انڈیا مقابلہ حسن کی روح رواں ہیں۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

براڈ شیٹ

شریف الدین پیرزادہ عرف عام میں جدہ کے جادوگر کہلاتے تھے‘ یہ ملک کے واحد قانون دان تھے جو قانون سے ہر قسم کی گنجائش نکال لیتے تھے چناں چہ ایوب خان سے لے کر جنرل پرویز مشرف تک یہ ملک کے ہر آمر کے دست راست رہے‘ جنرل ضیاء الحق مرشد جب کہ جنرل پرویز مشرف انہیں ....مزید پڑھئے‎