منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارت کی حمایت میں امریکہ ،برطانیہ اور فرانس کا ایکا، ملکر پاکستان کے خلاف ایسا قدم اُٹھالیا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا

datetime 3  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اقوام متحدہ(آن لائن) امریکا، برطانیہ اور فرانس کی جانب سے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل (یو این ایس سی) میں ایک تجویز پیش کی ہے، جس میں جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کو بلیک لسٹ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔15 ممالک کی سیکیورٹی کونسل 10 روز میں اپنے 5 مستقل رکن ممالک میں سے 3 کی جانب سے پیش کی گئی تجویز پر غور کرسکتی ہے،

اقوام متحدہ میں یہ تجویز گزشتہ 10 برسوں کے دوران چوتھی مرتبہ پیش کی گئی ہے کہ جیش محمد کے سربراہ کو عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں ڈالا جائے۔اس تجویز پر چین کی جانب سے مخالفت کا امکان ہے، جس نے ماضی 2016 اور 2017 میں سیکیورٹی کونسل کی اسلامک اسٹیٹ اور القاعدہ کمیٹی کو مسعود اظہر پر پابندی سے روک دیا تھا۔اگر یہ تجویز منظور ہوجاتی ہے تو پاکستان کے لیے مسعود اظہر اور ان کی تنظیم سے تعلق رکھنے والے فنڈز اور دیگر مالی اثاثوں کو منجمد کرنا ضروری ہوگا۔واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے 14 فروری کے بعد سے مسعود اظہر کا نام اقوام متحدہ کی عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں ڈالنے کے لیے کوششیں تیز کردی گئی ہیں۔بھارت کی جانب سے یہ کوششیں 14 فروری کو پلوامہ میں ہونے والے ایک کار بم دھماکے میں کم از کم 40 بھارتی اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد تیز ہوئی تھی، جس میں جیش محمد نے اس کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔مجوزہ پابندیوں میں سفری اور ہتھیاروں کی پابندی شامل ہے، ہتھیاروں کی پابندی میں اقوام متحدہ کے رکن ریاستوں کے ضروری ہے کہ وہ ان کی بلواسطہ اور بلاواسطہ فراہمی، فروخت اور اپنی حدود سے ان کی منتقلی یا ان کے باشندوں کی جانب سے حدود سے باہر نامز فرد یا ادارے کو منتقلی سے روکے۔ امریکا، برطانیہ اور فرانس کی جانب سے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل (یو این ایس سی) میں ایک تجویز پیش کی ہے، جس میں جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کو بلیک لسٹ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…