منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

طالبان سے بات چیت سست مگرمستحکم اقدامات عمل میں لائے جارہے ہیں : زلمے خلیل زاد

datetime 3  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوحہ /واشنگٹن(این این آئی) امریکا کی جانب سے افغان امن مرحلے کے نمائندے زلمے خلیل زاد نے کہاہے کہ سست لیکن مستحکم اقدامات عمل میں لائے جارہے ہیں۔ادھرقطر میں طالبان ذرائع نے بتایاہے کہ معاہدے کا ابتدائی ڈرافٹ تیار ہے اور مذاکرات کے رواں مرحلے میں اسے حتمی شکل دیا جائے گا۔

انخلا کے وقت پر اب تک کوئی معاہدہ نہیں ہوا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ہم امن کے لیے سست اور مستحکم اقدامات کر رہے ہیں۔مذاکرات میں امریکی ٹیم کی سربراہی کرنے والے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ دونوں اطراف سے 4 اہم امور پر غور کیا جارہا ہے جن میں امریکی فوج کا افغانستان سے انخلا، طالبان کی القاعدہ اور داعش کی جنگ میں معاونت، جنگ بندی اور حکومت سمیت تمام افغان اداروں کی مذاکرات میں شمولیت شامل ہے۔خلیل زاد کا کہنا تھا کہ دوحہ میں مذاکرات کے بحال ہونے کے ساتھ ساتھ افغانستان کی اندرونی سطح پر طالبان سے بحث اور مذاکرات کے لیے کابل میں ٹیم تشکیل دی جارہی ہے۔ادھرقطر میں طالبان ذرائع نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ معاہدے کا ابتدائی ڈرافٹ تیار ہے اور مذاکرات کے اس مرحلے میں اسے حتمی شکل دیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے نمائندوں اور نوروے کی حکومت مذاکرات میں تکنیکی معاونت فراہم کر رہی ہے۔دوحہ میں مذاکرات کار 5 سالوں میں تمام امریکی فوجیوں کے انخلا پر ایک منصوبہ تشکیل دینے کا کام کر رہے ہیں۔پینٹاگون کی جانب سے تیار کیے گئے اس منصوبے کے تحت تمام غیر ملکی فوجیوں کو افغانستان سے 5 سالوں میں نکلنا ہوگا۔تاہم طالبان حکام نے صحافیوں کو بتایا کہ انخلا کے وقت پر اب تک کوئی معاہدہ نہیں ہوا ہے۔یہ اب بھی واضح نہیں کہ طالبان افغان حکومت کے عہدیداروں سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں یا نہیں۔کابل کی مسلسل درخواستوں کے باوجود طالبان نے افغان حکومت سے مذاکرات کرنے سے انکار کردیا ہے جبکہ امریکا نے بھی اسرار کیا ہے کہ افغانستان پر حتمی معاہدے میں حکومت کو بھی شامل ہونا چاہیے۔امریکا نے یہ بھی کہا کہ امن مرحلے کی کامیابی کے لیے مکمل جنگ بندی ناگزیر ہے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…