اسلام آباد (این این آئی)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے رواں سال مون سون میں شدید بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔پراجیکٹ منیجر این ڈی ایم اے محمد کاظم نے بتایا کہ اس سال معمول سے زیادہ بارشیں ہوں گی، مارچ سے تیاریاں شروع کر رکھی ہیں، ڈسٹرکٹ مینجمنٹ اتھارٹی کے ذریعے عوام کو آگاہی فراہم کی ہے۔
محمد کاظم نے کہا کہ اس سال معمول سے کچھ زیادہ بارشیں ہوں گی، نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس پلان اپڈیٹ کیا ہے جبکہ 2022 میں جانی نقصان کی بڑی وجہ ہدایات پر عمل نہ کرنا تھا۔