ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

ای سگریٹ سے لڑکی کا پھیپھڑا پھٹ گیا

datetime 11  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)آج کل کے نوجوانوں میں ای سگریٹ کا استعمال کافی حد تک بڑھ گیا ہے۔ مگر متعدد افراد کو یہ نہیں معلوم کہ ای سگریٹ ایک خاموش قاتل کی طرح کام کرتی ہے اور آپ کے جسم کے اندرونی اعضا کو کمزور کردیتی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حال ہی میں ایک واقعہ پیش آیا جب الیکٹرانک سگریٹ کا استعمال کرنے کی وجہ سے 17 سالہ لڑکی کا پھیپھڑا پھٹ گیا جس کے بعد اسے فوری طور اسپتال منتقل کرنا پڑا۔ خیال رہے ایک ای سگریٹ 400 سیگریٹوں کے برابر سمجھی جاتی ہے۔

برطانیہ سے تعلق رکھنے والے شہری مارک بلیتھ کی بیٹی کائیلا بلیتھ کو ڈاکٹروں کی جانب سے آگاہ کیا گیا کہ ای سگریٹ کے شدید استعمال کے باعث اس کے متاثرہ پھیپھڑوں کا ایک حصہ نکال لیا گیا۔رپورٹ کے مطابق کائیلا بلیتھ کے پھیپھڑوں کا آپریشن ساڑھے 5 گھنٹے تک جاری رہا۔ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ ای سگریٹ کے ضرورت سے زیادہ استعمال کی وجہ سے لڑکی کے پھیپھڑوں پر پلمونری بلب نامی ایک چھوٹا چھالا پھٹ گیا تھا جس کے بعد لڑکی کی حالت غیر ہوگئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کائیلا 15 سال کی عمر سے ای سگریٹ کا استعمال کر رہی ہے۔ جان بچ جانے کے بعد لڑکی نے آئندہ کبھی ای سگریٹ کو ہاتھ نہ لگانے کی قسم کھائی۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…