ساہیوال (این این آئی)نواحی چک 82پانچ ایل میں لو میرج کرنے والی 26سالہ لڑکی انشاء کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا ۔واقعات کے مطابق ایک سال قبل انشاء بی بی نے گھر سے بھا گ کر عابد سے لو میرج کر لی جس کا اس کے والدین کو بڑا رنج تھا
اسی رنجش پر جب اس کے باپ کو چک 82میں بیٹی کی موجودگی کی اطلاع ملی تو مظہر فرید ، فخر عباس ، علی گوہر اور محمد الیاس نے فائرنگ کر کے انشاء کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔ پولیس یوسف والانے چار ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔