جمعہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2024 

سابق اسٹارز نے بھارت سے شکست کی وجہ ٹیم میں اختلافات کو قرار دے دیا

datetime 11  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی/اسلام آباد (این این آئی)سابق اسٹارز نے بھارت سے شکست کی وجہ ٹیم میں اختلافات کو قرار دے دیا۔سابق آل رائونڈر شاہد خان آفریدی نے کہا کہ کپتان سب کو متحد کرتا ہے چاہے کوئی ٹیم کو تباہ کررہا ہو یا اس کو بنارہا ہو، یہ ورلڈکپ ختم ہوجائے پھر میں سب کچھ صاف بتائوں گا، میری شاہین آفریدی سے رشتہ داری ہے، اگر میں کچھ کہوں گا تو لوگ کہیں گے کہ اپنے داماد کی حمایت کررہا ہوں۔

سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم نے بھی اسی قسم کے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم میں کچھ پلیئرز ایک دوسرے سے بات تک نہیں کرتے، یہ انٹرنیشنل کرکٹ ہے، جس میں آپ اپنے ملک کیلئے کھیلتے ہیں، ایسے کھلاڑیوں کو گھر بیٹھانا چاہیے۔وسیم اکرم نے بھارت سے میچ کے حوالے سے ٹیم میں مکمل تبدیلیوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ رضوان نے بمرا کیخلاف بڑا شاٹ کھیلنے کا فیصلہ غلط کیا تھا، نتیجے ان کی میدان بدری کی صورت سامنے آیا۔

وسیم اکرم نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ یہ 10 سال سے کرکٹ کھیل رہے ہیں، میں انھیں نہیں سکھاسکتا، رضوان کو گیم کا اندازہ نہیں ہے، اسے معلوم ہونا چاہیے تھا کہ بمرا وکٹ پانے کی کوشش کریگا، عقلمندی کا تقاضا اسے سنبھل کر کھیلنا تھا لیکن رضوان نے بڑا شاٹ لگانے کے چکر میں وکٹ گنوادی۔دوسری جانب وقار یونس نے بھی ایسے ہی خیالات کا اظہار کیا، انھوں نے بھی کہا کہ رضوان کی غلطی بہت مہنگی ثابت ہوئی۔



کالم



دس پندرہ منٹ چاہییں


سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…