جمعہ‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2026 

اے آر رحمان کا نصرت فتح علی خان سے متعلق بڑا انکشاف سامنے آ گیا

datetime 23  جنوری‬‮  2026 |

لاہور(این این آئی)عالمی شہرت یافتہ موسیقار اور گلوکار اے آر رحمان نے کہا ہے کہ لیجنڈری پاکستانی قوال نصرت فتح علی خان سے ملاقات ان کی زندگی کا ایک غیرمعمولی اور روحانی تجربہ تھا، جو کسی غیبی مدد سے کم نہیں۔ایک برطانوی نجی چینل کے خصوصی انٹرویو میں آسکر ایوارڈ یافتہ بھارتی موسیقار اے آر رحمان نے قوالی کے بے تاج بادشاہ نصرت فتح علی خان کی فنی عظمت اور شخصیت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان سے ملنا جیسے ان کی منزل تھی۔اے آر رحمان نے بتایا کہ انہیں یہ اعزاز حاصل ہوا کہ انہوں نے نصرت فتح علی خان کے ساتھ گانا ریکارڈ کروایا، تاہم افسوسناک طور پر وہ ریکارڈنگ کے صرف ایک ماہ بعد اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔

گفتگو کے دوران میزبان نے سوال کیا کہ اگر اس وقت نصرت فتح علی خان سے ملاقات نہ ہوتی تو شاید پھر کبھی یہ موقع نہ مل پاتا؟ اس پر اے آر رحمان نے جواب دیا کہ غالبا ایسا ہی ہوتا، کیونکہ جب نصرت صاحب ممبئی آئے تو انہوں نے ان سے بے شمار چیزیں سیکھیں، وہ بلا جھجک ان کے کمرے میں چلے گئے اور اس لمحے کو اپنے لیے ایک کھلا دروازہ قرار دیا۔اے آر رحمان کے مطابق اس وقت رات کا ایک بج رہا تھا، نصرت فتح علی خان آئے، بیٹھے اور پھر جیسے ہر دروازہ خود بخود کھلتا چلا گیا، ہارمونیم آگیا، طبلہ آگیا اور انہوں نے مجھے قوالی کی باریکیاں سکھائیں۔میزبان نے سوال کیا کہ کیا آپ کو یاد ہے وہ کون سی قوالیاں تھیں، اے آر رحمان نے بتایا کہ وہ مشہور قوالی تو کجا من کجا تھی، اس موقع پر انہوں نے پروگرام میں یہ قوالی گا کر بھی سنائی جس نے ناظرین کو مسحور کردیا۔اے آر رحمان نے کہا کہ نصرت فتح علی خان نہ صرف ایک عظیم فنکار تھے بلکہ ان کی موجودگی خود ایک درسگاہ تھی، جہاں سے سیکھنا کسی نعمت سے کم نہیں تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تہران میں کیا دیکھا(دوم)


مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…