بدھ‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان کی ٹی 20ورلڈ کپ میں پہلی فتح، کینیڈا کو 7وکٹوں سے شکست

datetime 11  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)پاکستان نے بالرز کی عمدہ کارکردگی کی بدولت کینیڈا کو شکست دے کر ٹی20ورلڈ کپ میں پہلی کامیابی حاصل کر لی۔نیویارک میں کھیلے گئے ٹی 20ورلڈ کپ کے گروپ اے کے میچ میں پاکستان نے کینیڈا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔کینیڈا نے اننگز کا آغاز کیا تو پہلے اوورز میں شاہین شاہ آفریدی نے دو چوکوں سمیت 11رنز دے دئیے جبکہ نسیم شاہ بھی کچھ خاص پر اثر نظر نہ آئے لیکن تیسرا اوور کرانے والے محمد عامر نے شاندار ان سوئنگ پر اپنی ٹیم کو پہلی کامیابی دلا دی۔

شاہین نے اگلے اوور میں پرگت سنگھ کو پویلین بھیجا تو 43 کے مجموعے پر نکولس کیرتن بھی چلتے بنے۔54کے مجموعی اسکور پر کینیڈا کی ٹیم کو دو نقصان اٹھانے پڑے جب حارث رئوف نے ایک ہی اوور میں شریاس مووا اور رویندرپال سنگھ کا کام تمام کردیا۔دوسرے اینڈ سے آرون جانسن نے شاندار بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور شاندار نصف سنچری اسکور کی۔انہوں نے کپتان سعد بن ظفر کے ساتھ چھٹی وکٹ کے لیے 19رنز جوڑے لیکن اس سے قبل کہ وہ مزید خطرناک ثابت ہوتے، نسیم شاہ نے 4چھکوں اور 4چوکوں کی مدد سے 54رنز بنانے والے بلے باز کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔کینیڈا کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 107رنز بنا سکی۔پاکستان کی جانب سے عامر اور حارث نے دو، دو جبکہ شاہین اور نسیم نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز اس بار بھی کچھ اچھا نہ تھا اور ٹیم میں واپس آنے والے صائم ایوب ایک اور موقع سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے اور صرف چھ رنز بنا کر چلتے بنے۔اس مرحلے پر رضوان کا ساتھ دینے بابر اعظم آئے اور دونوں نے 63رنز کی شراکت بنا کر میچ کو یکطرفہ بنا دیا۔بابر اعظم نے 33رنز کی باری کھیلی لیکن ایک گیند کو تھرڈ مین کو جانب کھیلنے کی کوشش میں وہ وکٹوں کے عقب میں کیچ دے کر ڈیلن ہیلیگر کی دوسری وکٹ بن گئے۔دوسرے اینڈ سے رضوان نے ذمے دارانہ کھیل کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے نصف سنچری مکمل کی۔میچ کے اختتامی لمحات میں فخر زمان بھی وکٹ گنوا بیٹھے لیکن پاکستان نے اس کے باوجود 15گیندوں قبل ہی ہدف حاصل کر لیا۔رضوان نے 53گیندوں پر 2چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 53رنز کی اننگز کھیلی۔عامر کو 4اوورز میں 13رنز کے عوض دو وکٹیں لینے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔



کالم



فری کوچنگ سنٹر


وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…