جمعرات‬‮ ، 20 جون‬‮ 2024 

کرکٹ ٹیم کی شکست: محسن نقوی کی وطن واپس آتے ہی مشاورت شروع، بلا تاخیر بڑے فیصلے متوقع

datetime 11  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کی حالیہ پرفارمنس کے حوالے سے چیئرمین محسن نقوی نے مشاورت کا آغاز کر دیا۔ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانے کو اہم ترین مشن قرار دے دیا گیا اورچیئرمین محسن نقوی نے وطن واپس آتے ہی مشاورت شروع کر دی۔ انہوں نے بورڈ عہدیداروں ،سابق کرکٹرز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین کی جانب سے بلا تاخیر بڑے فیصلے متوقع ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ پاکستان کرکٹ اور پاکستان ٹیم میں سیاست اور کروپنگ کا خاتمہ کیا جائے گا اور محسن نقوی بہت جلد پریس کانفرنس بھی کریں گے جبکہ قومی ٹیم کے ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کے گروپ میچوں کے بعد پریس کانفرنس ہو گی۔خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، پہلے میچ میں امریکا اور دوسرے میں بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…