بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

بابر رو رہے، رضوان نیکھانا نہیں کھایا، ایسا کچھ نہیں ہوتا شاپنگ چل رہی ہوتی ہے،احمد شہزاد برس پڑے

datetime 11  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستانی کرکٹر احمد شہزاد نے پاکستان کی موجودہ ٹیم کے نامور کھلاڑیوں سے متعلق نیا پنڈورا باکس کھول دیا اور کہاہے کہ بابر رو رہے، رضوان نیکھانا نہیں کھایا، ایسا کچھ نہیں ہوتا شاپنگ چل رہی ہوتی ہے۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف 120 رنز کا ہدف حاصل نہ کرنے پر پاکستانی کھلاڑی بالخصوص بلے باز شدید تنقید کی زد میں ہیں۔سابق ٹیسٹ کرکٹر احمد شہزاد نے کہا کہ جب بھی کسی بڑی ٹیم سے مقابلہ ہو اور پریشر بڑھے تو بابر اعظم اور محمد رضوان اسی طرح آئوٹ ہو جاتے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ ہم نے کسی نئے آنے والے کھلاڑی کی تربیت نہیں کی، دنیا میں نئے آنے والوں کو تیار کیا جاتا ہے تاہم یہاں پر نئے آنے والوں کو ڈھال بنا کر استعمال کیا گیا، اعظم خان اور صائم ایوب کے خلاف مہم چلوائی گئی، اپنا سارا ملبہ ان پر ڈالا جس کے بعد عوام ان پر تنقید کرتی ہے۔احمد شہزاد نے کہا کہ اس طرح کی خبریں یہ لوگ پھیلاتے ہیں کہ بابر اعظم رو رہے ہیں، رضوان نے تین دن سے کھانا نہیں کھایا، شاداب کو چار دن سے نیند نہیں آرہی، ایسا کچھ نہیں ہوتا، شاپنگ چل رہی ہوتی ہے، ہم بھی اسی ٹیم سے منسلک رہ چکے ہیں، یہ سب چیزیں عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے ہوتی ہیں۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر نے بابر اعظم اور محمد رضوان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ دونوں کھلاڑیوں نے گزشتہ چار سے پانچ سالوں میں سوشل میڈیا پر پیسہ لگا کر اپنے قد اوپر کروا لیے اور لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونکی۔انہوں نے کہا کہ اپنی مرضی سے ان لوگوں نے پیسے بڑھوائے، پھر اپنی گیم اور اسٹرائیک ریٹ بہتر کرنے کے بجائے ان لوگوں نے یہ پیسہ سوشل میڈیا پر لگا دیا۔احمد شہزاد نے کہا کہ اس قسم کی کارکردگی کے بعد آپ لوگ ایجنٹ سے کہہ کر سوشل میڈیا پر پوسٹ لگوا رہے ہوتے ہیں کہ رضوان سو نہیں سکے اور بابر اعظم کھانا نہیں کھا رہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…