ہفتہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2025 

پیٹرولیم لیوی میں فی لیٹر 20 روپے تک اضافے کا امکان

datetime 10  جون‬‮  2024 |
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت

لاہور( این این آئی)وفاقی آمدن بڑھانے کے لیے پیٹرولیم لیوی میں فی لیٹر 20 روپے تک اضافے کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ آئندہ مالی سال پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف عوام کو منتقل نہ کیے جانے کا خدشہ ہے۔وفاقی بجٹ 25-2024 میں آئندہ مالی سال پیٹرولیم مصنوعات پر سیلزٹیکس لگانے اور پیٹرولیم لیوی بڑھانے پر غور کیا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال پیٹرولیم مصنوعات پرسیلزٹیکس لگانے کی تجویز دی گئی ہے، اسی طرح لیوی 60 روپے سے بڑھا کر فی لیٹر 80 روپے تک کی جاسکتی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ آئندہ مالی سال پیٹرولیم مصنوعات پرسیلز ٹیکس مرحلہ وار بڑھانے کی تجویز ہے، اس وقت پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح صفر ہے۔ذرائع کے مطابق پیٹرول اورڈیزل پر 60 روپے فی لیٹر ڈیولپمنٹ لیوی وصول کی جا رہی ہے، اگر سیلز ٹیکس میں اضافہ اورلیوی بڑھائی جاتی ہے تو ریلیف عوام کو منتقل نہیں ہوپائے گا۔حکومت پہلے ہی پیٹرول اور ڈیزل دونوں پر 60 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی حاصل کر رہی ہے، جو قانون کے تحت زیادہ سے زیادہ قابل اجازت حد ہے، جبکہ 31 مارچ کو ختم ہونے والے پہلے ابتدائی 9 ماہ کے دوران حکومت اس مد میں 720 ارب روپے اکٹھا کر چکی ہے، حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ کیے گئے وعدوں کے تحت رواں مالی سال کے دوران پیٹرولیم مصنوعات پر پیٹرولیم لیوی کی مد میں 869 ارب روپے جمع کرنے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…