اتوار‬‮ ، 27 ستمبر‬‮ 2026 

شام میں قیام امن کے لیے 200 فوجی چھوڑیں گے:امریکا

datetime 22  فروری‬‮  2019 |

واشنگٹن (این این آئی)امریکا نے کہا ہے کہ شام میں قیام امن میں مدد دینے کے لیے وہ کچھ فوجیوں کو شام سے واپس نہیں بلائے گا۔ وائیٹ ہاؤس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شام سے انخلاء کے بعد بھی 200 فوجی وہاں موجود رہیں گے۔وائٹ ہاؤس کی ترجمان سارہ سینڈرز نے ایک بیان میں کہا کہ شام میں فوج کا ایک چھوٹا سا گروپ موجود رہے گا۔ ان کی تعداد 200 ہوگی جو مزید کچھ عرصہ شام ہی میں قیام کریں گے۔ ترک خبر رساں ادارے اناطولیہ نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ

صدر رجب طیب ایردوآن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیلیفون پر خطاب میں شام سے امریکی فوج کے انخلاء کو دونوں ملکوں کے مفاد میں قرار دینے پر اتفاق کیا ہے۔خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں ملکوں کے صدور نے دو طرفہ دلچسپی کے امور اور انقرہ اور واشنگٹن کے درمیان اقتصادی تعلقات کو بہتر بنانے پر بھی بات چیت کی گئی۔دوسری جانب وائیٹ ہاؤس کی طرف سے جاری ایک بیان میں صدر ٹرمپ اور طیب ایردوآن کے درمیان ہونے والی ٹیلیفونک بات چیت کی تصدیق کی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…