لندن(این این آئی)برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم ٹریزا مے اس سال موسم گرما میں مستعفی ہوجائیں گی تاہم برطانوی حکومت کے ایک ترجمان نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے اس سال موسم گرما میں مستعفی نہیں ہوں گی۔برطانوی میڈیا میں ایسی رپورٹیں شائع ہوئیں جن کے مطابق مے مبینہ طور پر بریگزٹ کے بعد وزارت عظمیٰ سے مستعفی ہو جانے کا
ارادہ رکھتی ہیں تاہم وزیر اعظم کے ترجمان نے کہا کہ مے کا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ایک برطانوی اخبار نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ مے اس لیے مستعفی ہونے کی تیاریاں کر رہی تھیں کہ اپنے جانشین کے انتخاب کے عمل پر اثر انداز ہو سکیں۔ برطانیہ کو انتیس مارچ تک یورپی یونین سے نکل جانا ہے۔ اسی دوران برطانوی وزیر خارجہ ہنٹ نے کہا کہ انتیس مارچ سے پہلے بریگزٹ ڈیل کا طے پا جانا اب بھی ممکن ہے۔