بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

سعودی عر ب نے دمشق میں سفارت خانہ کھولنے سے متعلق بے بنیاد خبر کی تردید کردی

datetime 15  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب نے شام کے دارالحکومت دمشق میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے سے متعلق بعض خبری ویب گاہوں کی رپورٹس کی تردید کردی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت خارجہ کے ایک سرکاری ذریعے نے ان مبینہ رپورٹس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایسے بیانات مکمل طور پر غلط اور بے بنیاد ہیں۔سعودی عہدہ دار بعض ویب گاہوں کی جانب سے وزیر خارجہ ڈاکٹر ابراہیم بن عبدالعزیز العساف سے منسوب ایک بیان کی تشہیر کا حوالہ دے رہے تھے۔ ان سے یہ الفاظ منسوب کیے

گئے تھے کہ سعودی عرب دمشق میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول رہا ہے۔سعودی عرب کے ہم اتحادی ملک متحدہ عرب امارات نے گذشتہ ماہ دمشق میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا تھا۔ بحرین نے بھی دسمبر کے آخر میں یہ اعلان کیا تھا کہ دمشق میں سفارت خانہ کھولنے کے لیے کام جاری ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان پروازیں کسی تعطل کے بغیر جاری ہیں۔واضح رہے کہ سعودی عرب ، متحدہ عرب امارا ت او ر دوسرے عرب ممالک نے شام میں 2011ء کے اوائل میں اپنے سفارت خانے بند کردیے تھے۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…