ابوظہبی(این این آئی)متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ میں ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس میں موجود عملے کے تمام ارکان جاں بحق ہوگئے۔راس الخیمہ کی ریاستی کونسل کے رکن الشیخ سعود بن صقر القاسمی نے ہیلی کاپٹر حاثے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا۔عرب ٹی وی کے مطابق امارات کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اتوار کو ایک بیان میں کہاکہ آگسٹا 139 ماڈل کا ایک ہیلی کاپٹر راس الخیمہ ریاست میں جبل جیس میں ایک ریسکیو مشن پر تھا جو مقامی وقت کے مطابق شام پانچ بجکر 50 منٹ پر حادثے سے دوچار ہوا۔
راس الخیمہ کی ریاستی کونسل کے رکن الشیخ سعود بن صقر القاسمی نے ہیلی کاپٹر حاثے کی فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ادھر راس الخیمہ می سیاحتی ترقیاتی کمیٹی کے چیف ایگزیکٹو ھیثم مطر نے ایک بیان میں بتایا کہ جبل جیس میں ہیلی کاپٹر حادثے کی اطلاع ملی ہے۔ ہیلی کاپٹر میں موجود تمام افراد جاں بحق ہوگئے ہیں تاہم مقامی آبادی میں کسی قسم کے جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی کونسل کے رکن سعود بن صقر القاسمی نے واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔