واشنگٹن(این این آئی)امریکی انتظامیہ نے یورپی ممالک پر زور دیاہے کہ وہ ایران کے جوہری پروگرام اور بیلسٹک میزائلوں کے تجربات پر ایران پر پابندیاں عاید کریں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران کے لیے امریکا کے خصوصی ایلچی برین ہوک نے کہا کہ
ایران کا میزائل پروگرام پرجام کاری رکھنے پراصرار اس بات کا ثبوت ہے کہ ایران عالمی برادری کے ساتھ کیے گئے وعدوں پرعمل درآمد نہیں کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے جوہری وار ہیڈ لیجانے کی صلاحیت کے حامل میزائل عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔