ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

امریکا : تیز رفتار ٹرک طالبات پر چڑھ دوڑا، استانی سمیت5طالبات ہلاک

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آئی این پی) امریکا میں تیز رفتار ٹرک نے مرکزی شاہراہ سے کچرا اٹھانے والی 4 طالبات اور استانی کو کچل دیا، مقامی اسکول کی طالبات اپنے اساتذہ کے ہمراہ صفائی مہم کے تحت کچرا اٹھا رہی تھیں کہ تیز رفتار ٹرک کی زد میں آگئیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا میں تیز رفتار ٹرک نے مرکزی شاہراہ سے کچرا اٹھانے والی 4 طالبات اور استانی کو کچل دیا۔ امریکی ریاست وسکونسن کی مرکزی شاہراہ پر مقامی اسکول کی طالبات اپنے اساتذہ کے ہمراہ صفائی مہم کے تحت کچرا اٹھا رہی تھیں کہ تیز رفتار

ٹرک کی زد میں آگئیں۔ جبکہ ایک طالبہ شدید زخمی ہے، حادثے میں ہلاک و زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، زخمی طالبہ کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔حادثے کا ذمہ دار ٹرک ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ پولیس نے ٹرک کو تحویل میں لے لیا ہے، ٹرک ڈرائیور کی شناخت 21 سالہ کولٹن ٹریو کے نام سے ہوئی ہے اور قریبی علاقے کا رہائشی بتای اجاتا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، ٹرک ڈرائیور کو جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…