اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

حوثی جنگ زدہ 90 لاکھ شہریوں کو امداد سے محروم کرنے کا موجب بنے،اقوام متحدہ

datetime 4  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صنعاء(انٹرنیشنل ڈیسک )یمن میں خانہ جنگی کے آغاز سے اب تک لاکھوں افراد غربت کا شکار ہوئے۔ دوسری جانب ایران نواز حوثی ملیشیا کی وجہ سے ایک کروڑ کے قریب شہری امداد سے محروم رہے۔عرب ٹی وی کے مطابق یمن میں خانہ جنگی کے بعد عالمی بنک کی جانب سے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف کے تعاون سے غریب اور نادار شہریوں میں 10 کروڑ 50

لاکھ ڈالرکی امداد مہیاکی گئی۔نقدی، اجناس، خوراک اور ادویات کی شکل میں فراہم کی جانے والی اس امداد کی تقسیم کے لیے یونیسیف کو یمن کے شہروں میں امدادی مراکزکے قیام کی اشد ضرورت ہے مگر حوثی ملیشیا لوٹ مار کے چکروں میں عالمی ادارے کے ساتھ تعاون کے بجائے امداد ہڑپ کرنے کی کوششیں کررہی ہے۔ جن علاقوں میں حوثیوں کا انتظامی اور سیکیورٹی کنٹرول قائم ہے وہاں ’یونیسیف’ کو امدادی مراکز کے قیام میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔عالمی امدادی ادارے کا خیال تھا کہ عالمی بنک کی طرف سے دی جانے والی گرانٹ ایک تہائی یمنی آبادی کی غربت کے باعث یقینی موت سے نجات کا موجب بنے گی، مگر اگست 2017ء کے بعد یہ تیسرا موقع ہے کہ یونیسیف کو اپنے امدادی مشن میں سخت مشکلات درپیش ہیں۔ حوثیوں کی طرف سے امداد کی تقسیم کے لیے نہ صرف مراکز کے قیام کی اجازت نہیں دی جا رہی بلکہ امدادی سامان کی لوٹ مار جاری ہے۔ ایک اندازے کے مطابق حوثی ملیشیا کی کارروائیوں اور رکاوٹوں کی وجہ سے 90 لاکھ افراد امداد سے محروم رہے ہیں۔یہ رکاوٹیں ایک ایسے وقت میں کھڑی کی جا رہی ہیں جب جنگ کی وجہ سے یمن میں مہنگائی عروج پر ہے، ایندھن، خوراک اور دیگر بنیادی نوعیت کی اشیاء کے نرخ کئی گنا بڑھ چکے ہیں۔ ادویات ناپید اور قومی کرنسی گراوٹ کا شکار ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…