ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

اقتصادی راہداری میں سعودی عرب کی شمولیت پا کستان کی بڑ ی سفا رتی کا میا بی قرار ،بدلے میں سعودی عرب چین کیلئے کیا کرے گا؟پاکستان کے ساتھ چوتھا شراکت دار کون سا یورپی ملک بن رہاہے؟چینی اخبار کی رپورٹ، حیرت انگیزانکشافات

datetime 28  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (این این آئی) چینی اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سعودی عرب چین کے لئے خام تیل کی سپلائی میں بھی مدد فراہم کر سکتا ہے۔چینی اخبار چائنہ ڈیلی میں شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری میں سعودی عرب کی شمولیت پا کستان کی ایک بڑ ی سفا رتی کا میا بی ہے۔رپورٹ میں کہاگیا کہ سعودی عرب نے سی پیک میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے دلچسپی ظاہر کی ہے

جس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ سعودی عرب اپنی معیشت کو وژن2030کے مطابق بہتر بنانے کیلئے چین کی معیشت کے ساتھ چلنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہاکہ سعودی عرب چین کے لئے خام تیل کی سپلائی میں بھی مدد فراہم کر سکتا ہے، چین دنیا میں تیل استعمال کرنے والے بڑے ممالک میں شامل ہے،پاکستان اور سعودی عرب بھی دونوں مشترکہ طور پر سی پیک سے فوائد حاصل کر سکتے ہیں لہٰذا یہ بیلٹ اینڈ روڈ کیلئے ایک بڑی کامیابی ہے۔ایک اور چینی ویب سائٹ کی جانب جاری رپورٹ میں کہاگیا کہ پاکستانی نژاد برطانوی سیاستدان فیصل رشید نے سی پیک کے بارے میں مستند معلومات کی فراہمی کیلئے پارلیمانی گروپ تشکیل دیا جو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں کے حوالے سے آگاہی فراہم کر رہا ہے، برطانوی سیاستدانوں کی جانب سے پارلیمانی گروپ کا خیر مقدم کیا گیا ہے،اس سے قبل بھی ایک برطانوی رکن پارلیمان کی جانب سے سی پیک کے حوالے سے مثبت بیانات کا اظہار کیا گیا جس سے یہ تاثر ابھر رہا ہے کہ سی پیک میں سرمایہ کاری ایک بہترین موقع ہے،برطانوی سیاستدانوں کو یہ بتایا جا رہا ہے کہ برطانیہ چین اور پاکستان کے ہمراہ سی پیک میں ایک بہترین شراکت دار بن سکتا ہے،برطانیہ کے یورپی یونین سے علیحدگی کے بعد برطانوی سرمایہ دار نئی مارکیٹیں تلاش کر رہے ہیں،لہٰذا یہ بہترین موقع ہے کہ سی پیک کے بارے میں برطانوی سیاستدانوں کو بروقت مستند معلومات فراہم کی جائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…