ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

انسان تھے یا کوئی جن بھوت! 8افراد کیلئے 72لاکھ میں ایک وقت کا کھانا،مشروبات کا بل 86لاکھ ،کیا انہیں مگرمچھ کی دم کا سوپ بھی پیش کیا گیا؟ریسٹورنٹ مالک کا حیران کن انکشاف

datetime 26  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دبئی کے ایک شہزادے نے شاہ خرچی کی انتہا کردی۔ شنگھائی میں اپنے 8 جاننے والوں کو کھانا کھلانے پر 4 لاکھ یوان (تقریباً 72 لاکھ پاکستانی روپے) خرچ کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق چینی سوشل میڈیا پر ایک بل کی فوٹو گردش کر رہی ہے۔ بل میں کھانے کی 20 ڈشوں کا بل 4 لاکھ یوان دکھایا گیا ہے۔

یہ بل شنگھائی کے چانگنگ ضلع کے ایک ریسٹورنٹ کا ہے۔یہ بل دبئی کے ایک شہزادے کی طرف سے اپنے چینی دوستوں کے لیے دی جانے والی دعوت کا  ہے۔ ریسٹورنٹ کے مالک نےشہزادے کی شناخت ظاہر کیے بغیر بتایا کہ اس بل میں کھانے میں شامل کی جانے والے ان خصوصی اجزا کا بھی ذکر ہے، جنہیں ساری دنیا سے جمع کیا گیا۔ ان اجزا کو کھانے میں شامل کیے جانے کی ہدایات کھانے سے پہلے دی گئی تھی۔ریسٹورنٹ کے مالک نے بتایا کہ دبئی کے معیار کے مطابق یہ بل زیادہ نہیں۔بیجنگ نیوز کے مطابق اس کھانے سے ہٹ کر وہاں موجود لوگوں کے لیے 4 لاکھ 80 یوان یا تقریباً 86 لاکھ روپے کے مشروبات بھی پیش کیے گئے تھے۔8 افراد کے کھانے کا اصل بل 418,245 یوان تھا، شہزادے نے رعایت کے بعد 4 لاکھ یوان ادا کیے۔ ریسٹورنٹ کے مالک نے بتایا کہ کھانا بناتے ہوئے سرکاری قوانین کا خیال رکھا گیا تھا، کھانے کے اجزا میں کوئی ایسا جانور نہیں تھا، جس کے شکار پر حکومت نے پابندی لگائی ہو۔ریسٹورنٹ کے مالک سے جب کھانے کے بل میں شامل مگرمچھ کی دم کے سوپ کے بارے میں پوچھا گیا تھا تو انہوں نے بتایا کہ مگرمچھ کے شکار پر پابندی نہیں۔ چین میں اس کی فارمنگ ہوتی ہے۔چانگنگ ڈسٹرکٹ مارکیٹ سپرویژن بیورو اس کیس کی تحقیقات کر رہی ہے۔ریسٹورنٹ میں بھی معمول کے مطابق  کام جاری ہے ۔سوشل میڈیا پر اس خبر پر ملا جلا ردعمل سامنے آرہا ہے ۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…