بدھ‬‮ ، 19 فروری‬‮ 2025 

لٹیری دلہنیں،3ماہ میں 27گھروں کا صفایا کر گئیں،27مقدمات درج، ایک دلہن بھی گرفتار نہ کی جا سکی،حیرت انگیز انکشافات

datetime 24  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غازی آباد(آئی این پی)بھارت کے شہر غازی آباد مین لٹیری دلہنوں کا گروہ سر گرم ہو گیا، 3ماہ میں 27گھروں کو لوٹ کر فرار ہو گئیں،پولیس ابھی تک ایک بھی دلہن کو گرفتار نہ کر سکی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق غازی آبادمیں لٹیری دلہنوں کا گروہ سرگرم ہوگیا۔ تقریبا3ماہ میں لٹیری دلہنیں اپنے ساتھیوں کے ساتھ 27نوجوانوں کو نشانہ بنا چکی ہیں۔ گروہ کی نظر ان نوجوانوں پر ہوتی ہے جو کام کاج میں مصروف رہتے ہیں اور کسی وجہ سے شادی سے محروم ہیں۔

اس قسم کے نوجوانوں سے شادی کرکے چند دنوں بعد لٹیری دلہنیں گھر سے قیمتی سامان اور نقدی لیکر فرار ہوجاتی ہیں۔گزشتہ روز دھوکہ دہی کے شکار 3نوجوانوں نے صاحب آباد پولیس اسٹیشن پہنچ کر شکایت درج کرائی۔متاثرین کی شکایت پر پولیس نے گروہ کے افراد کی تلاش شروع کردی۔صاحب آباد کی کوٹی کالونی کے رہنے والا فراز جو پلاسٹک کا کاروبار کرتا ہے ، اس نے بتایا کہ تقریبا ایک سال قبل دوست کے تعاون سے ایک لڑکی سے شادی ہوئی۔ 4ماہ بعد اس کی بیوی شریفن عرف شریفہ گھرسے36ہزار روپے نقد، قیمتی اشیا اورکپڑے لیکر فرار ہوگئی۔ اس نے موبائل بند کردیا اور اس سے رابطہ کی تمام کوششیں ناکام ہوگئیں۔اسکے بعد دوست کے ذریعے بیوی کے اہل خانہ سے رابطہ کی کوشش کی لیکن تمام موبائل بند ملے۔بلند شہر کا رہنے والا بھوپندر نوئیڈا کی کمپنی میں سینیئرمنیجر ہے۔ اس نے بتایا کہ اس کی ملاقات بنگال کی رہنے والی لڑکی سے ہوئی۔6ماہ قبل دونوں نے شادی کرلی۔الزام ہے کہ وہ 2ماہ کی ٹریننگ کیلئے بیرون ملک گیا ہوا تھا۔ واپس آیا تو کمرے میں تالا لگا ہوا تھا۔ دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے تودیکھا کہ بیوی گھر کا سارا سامان ،2ایئر کنڈیشنڈ، 2لاکھ روپے نقد ،4لاکھ کے زیورات اور ملازمت سے متعلق ضروری دستاویزات لیکر فرار ہوگئی۔موبائل نمبر سے اہلیہ کے بارے میں معلوم ہوا کہ وہ بنگال میں موجود ہے۔ لوکیشن کی بنیاد پربھوپندر نے صاحب آباد پولیس اسٹیشن میں بیوی کیخلاف رپورٹ درج کرائی۔

ٹیکسی ڈرائیور سمیر نے بتایا کہ وہ ارتھلا میں 5سال سے کرائے کے مکان میں رہتا تھا۔ شادی ڈاٹ کام ویب سائٹ پرفرح نامی خاتون سے ملاقات ہوئی۔ وہ شادی پر رضامند ہوگئی۔ شادی کی تقریب میں دونوں جانب سے کوئی شریک نہیں ہوا۔ شادی کے 7ماہ بعد راج نگرعلاقے کی سوسائٹی میں فلیٹ خریدنے کا پروگرام بنایاگیا۔4روز قبل بلڈر کوضمانت کے طور پر دینے کیلئے دوستوں کی مدد سے 2لاکھ روپے کا انتظام کرکے گھر پر رکھا تھا۔ رات گئے جب گھر واپس آیا تو کمرے میں تالا لگا ہوا تھا۔ سمیر نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ فرح زیورات اور نقدی لیکر فرار ہوگئی۔ اس کاموبائل نمبر بھی بند ہے۔ متاثرہ نوجوان نے بیوی کے موبائل نمبر کی بنیاد پر صاحب آباد پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرادی۔پولیس نے بتایا کہ اس قسم کے لٹیرے گروہ کی نظر دہلی اور این سی آر کے نوجوانوں پر رہتی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ 3ماہ کے دوران مختلف تھانوں میں 27واقعات درج کرائے گئے تاہم ابھی تک کسی لٹیری دلہن کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سمرقند


ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…