ہفتہ‬‮ ، 22 فروری‬‮ 2025 

جاپان میں چوہوں کی یلغار،دنیا کی سب سے بڑی مچھلی مارکیٹ بند ،لوگوں نے بازار کا رخ کرنا چھوڑ دیا،حیرت انگیزصورتحال 

datetime 16  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوکیو(این این آئی) جاپان کے دارلحکومت ٹوکیو کے بازاری علاقوں اور بالخصوص گوشت اور مچھلی فروخت کرنے والی دکانوں اور آس پاس کے علاقوں میں گزشتہ کئی ماہ سے چوہوں کی بہت بڑی تعداد نے تباہی مچا رکھی تھی۔ چوہوں کی تعداد اتنی زیادہ تھی اور یلغار اتنی شدید تھی کہ لوگوں نے بازار کا رخ کرنا چھوڑ دیا تھا۔ صورتحال سے تنگ آکر حکام نے ان لاکھوں چوہوں کے خلاف باقاعدہ جنگ کا فیصلہ کرلیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق حالانکہ مچھلی بازار بند ہوچکا ہے او رحکام 83سال سے قائم اس فش مارکیٹ کو اب اس کی موجودہ جگہ

سے تقریباً ڈیڑھ میل دور منتقل کرنا چاہتے ہیں۔اس حکمت عملی کی وجہ سے ان تمام چوہوں کو گھیرے میں لیکر ہلاک کردیا جائیگا جو گلی سڑی مچھلیوں او رانکے ٹکڑے کھانے کے چکر میں پورے علاقے میں پھیل کر گڑبڑ کرتے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ اس مارکیٹ میں روزانہ تقریباً ایک کروڑ 40لاکھ ڈالر مالیت کے سی فوڈ کا کاروبار ہوتا ہے۔ اب جو نئی فش مارکیٹ بن رہی ہے اس میں حساس سنسرز والے دروازے اور کھڑکیاں ہونگی جن میں ان خطرناک چوہوں اور دیگر کیڑے مکوڑوں کا گھسنا مشکل ہوگا۔ نئی مارکیٹ ساحلی علاقے میں بنائی جارہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…