ہفتہ‬‮ ، 22 فروری‬‮ 2025 

سیاسی تعطل کا خاتمہ،محمدالحلبوسی عراقی پارلیمنٹ کے نئے اسپیکر منتخب

datetime 16  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بغداد(انٹرنیشنل ڈیسک)عراق کی پارلیمان نے سنی رکن محمد ریکان الحلبوسی کو نیا اسپیکر منتخب کر لیاہے۔اس کے ساتھ ہی 12 مئی کو منعقدہ عام انتخابات کے بعد نئی حکومت کی تشکیل کے لیے جاری سیاسی تعطل کے خاتمے کی راہ بھی ہموار ہوگئی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق 39 سالہ محمد الحلبوسی اگست 2017ء میں مغربی صوبہ الانبار کے گورنر منتخب ہوئے تھے لیکن انھوں نے 3 ستمبر کو پارلیمان کے رکن کی حیثیت حلف برداری کے بعد یہ عہدہ چھوڑ دیا تھا۔عراقی پارلیمان کے اجلاس میں اب دو ڈپٹی اسپیکروں

اور پھر وزیراعظم کا انتخاب کیا جائے گا اور یہ توقع کی جارہی ہے کہ وزیراعظم حیدر العبادی کے سیاسی مخالفین ان کے بغیر نئی حکومت تشکیل دینے میں کامیاب ہوجائیں گے۔حیدر العبادی کو حالیہ دنوں میں ملک میں ناکامی پر کڑی تنقید کا سامنا ہے۔انھوں نے   بصر ہ کے عوام کی فلاح وبہبود کے لیے مختلف اقدامات کا اعلان کیا تھا۔انھوں نے شہر میں آلودہ پانی پینے سے بیماریوں کی روک تھام کے لیے نکاسی آب اور فلٹریشن پلانٹ کے منصوبوں پر فوری عمل درآمد کا بھی اعلان کیا تھا لیکن اس کے لیے کوئی بجٹ یا نظام الاوقات نہیں دیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…