پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

اسرائیل مسجد اقصیٰ کو تقسیم کرنے کی سازشیں کر رہا ہے،فلسطینی صدر

datetime 16  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رام اللہ(انٹرنیشنل ڈیسک)فلسطینی صدر محمود عباس نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل مسجد اقصیٰ کو مسلمانوں اور یہودیوں کے درمیان تقسیم کرنے کی سازش کررہا ہے۔ قبلہ اول کی زمانی اور مکانی تقسیم کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے اور ان کا ذمہ دار اسرائیل ہوگا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق رام اللہ میں تنظیم آزادی فلسطین کے ایک اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ایک حساس

مسئلہ مسجد اقصیٰ کا ہے۔ جس کے بارے میں اسرائیل اپنی سازشیں اور چالیں چل رہا ہے۔ ہمارے پاس اسرائیلی ریشہ دوانیوں کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ اسرائیل مسلمانوں کی طرح یہودیوں کو بھی مسجد اقصیٰ میں عبادت کا حق دلوانا چاہتا ہے۔ دوسرے الفاظ میں اسرائیل مسجد ابراہیمی الشریف کی طرح مسجد اقصیٰ کو بھی یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان زمانی اور مکانی اعتبار سے تقسیم کرنا چاہتا ہے۔خیال رہے کہ 1994ء میں غرب اردن کے شہر الخلیل میں قائم تاریخی جامع مسجد ابراہیمی میں ایک یہودی دہشت گرد نے نماز ادا کرنے والے فلسطینیوں پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں 29 نمازی شہید ہوگئے تھے۔ اس کے بعد مسجد ابراہیمی کو یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان تقسیم کردیا گیا تھا۔ مسجد اقصیٰ کی طرح اسرائیل اور یہودی مسجد ابراہیمی کی ملکیت کا بھی دعویٰ کرتے ہیں۔ 1967ء کے بعد اسرائیل نے یہودیوں کو سیاحتی مقاصد کے لیے مسجد اقصیٰ میں داخلے کی اجازت دے رکھی ہے مگر یہودی آباد کار قبلہ اول میں گھس کر تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومومات بھی ادا کرتے ہیں۔اسی حوالے سے بات کرتے ہوئے صدر محمود عباس کا کہنا تھا کہ مسجد اقصیٰ میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کے بارے میں ہم اردنی بھائیوں سے صلاح مشورہ کر رہے ہیں تاکہ ہم ایک موقف لے کر عالمی عدالت انصاف سے رجوع کر سکیں۔فلسطینی اتھارٹی، اسرائیل اور اردن کے درمیان طے پائے معاہدے کے تحت مسجد اقصیٰ اور القدس میں موجود دیگر مقامات مقدسہ کی نگرانی، حفاظت، ملازمین کی تنخواہوں کی ادائی اور دیگر انتظامی امور اردن کے پاس ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…