برلن(انٹرنیشنل ڈیسک)جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے کہاہے کہ ملکی داخلی خفیہ ایجنسی کے سربراہ کے مستقبل کے فیصلے سے اْن کی اتحادی حکومت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میرکل کی قدامت پرست سیاسی جماعت سی ڈی یو، مرکز کی جانب جھکاؤ رکھنے
والی جماعت ایس پی ڈی کے ساتھ مخلوط حکومت چلا رہی ہے۔ ایس پی ڈی نے گزشتہ روز جرمنی کے داخلی خفیہ ادارے کے سربراہ ہنس گیورگ ماسن کی دائیں بازو کی جماعت اے ایف ڈی سے قربت اور اسے مبینہ طور پر خفیہ اعداد و شمار فراہم کرنے پر اْن سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔