صنعاء(انٹرنیشنل ڈیسک )یمن کی آئینی حکومت کے وزیر اطلاعات معمر الاریانی نے دعویٰ کیا ہیکہ ایران نواز حوثی باغیوں نے مغربی ساحلی شہر الحدیدہ میں اقوام متحدہ کے مراکز میں گھس کر اپنے جنگی مقاصد کے لیے استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق یمنی وزیر اطلاعات نے ایک بیان میں کہ حوثی باغی جنگجو اپنی گاڑیوں سمیت صوامح الیحر الاحمر میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف اور الحمادی کیمقام عالمی ادارہ کے مرکز میں گاڑیوں سمیت جا گھسے۔ عالمی ادارہ خوراک
نے اس مرکز میں آٹے کی بڑی مقدار ذخیرہ کر رکھی ہے۔الاریانی کا کہنا تھا کہ گھمسان کی جنگ کے بعد حوثی محاذ جنگ سے فرار کے بعد اقوام متحدہ کے ذیلی اداروں کے مراکز میں جا گھسے ہیں اور انہیں ڈھال کے طورپر استعمال کررہے ہیں۔یمنی وزیر نے حوثی باغیوں کے اقوام متحدہ کے اداروں کے مراکز میں گھسنے پر عالمی برادری کی خاموشی پر بھی شدید تنقید کی اور کہا کہ ایرانی نواز دہشت گردوں کو یونیسیف اور عالمی ادارہ خوراک کے دفتر میں گھسنے کی اجازت دینا لمحہ فکریہ ہے۔