ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

امریکاشام سے بہتر تعلقات کا خواہاں،آفرایران کیساتھ تعلقات ختم کرنے سے مشروط

datetime 15  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکا کی طرف سے ایک نئی دستاویز سامنے آئی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکا نے اسد رجیم سے تعلقات میں بہتری کے لیے تہران کے ساتھ دمشق کیروابط ختم کرنے کی شرط عاید کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنیوا میں ہونے والے ایک اجلاس میں امریکی حکام نے شام کے لیے اقوام متحدہ کے مندوب سٹیفن دی میستورا کے سامنے

ایک دستاویز پیش کی ہے ، یہ دستاویز گذشتہ روز برسلز میں ہونے والے ایک اجلاس میں یورپی حکام اور شامی اپوزیشن کے نمائندوں کے سامنے بھی پیش کی جا چکی ہے۔مذکورہ دستاویز میں شام میں جاری تنازع کے سیاسی حل کے حوالے سے تجاویز شامل ہیں۔ دستاویز میں شامی رجیم پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ایرانی رجیم اور اس کی ملیشیاؤں کیساتھ اپنے تعلقات ختم کرے۔ شام کے دستور میں بہ تدریج اصلاحات لائے جن میں وزیراعظم کو صدر سے زیادہ با اختیار بنایا جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ غیروفاقی نظام کے قیام کے ساتھ سیکیورٹی اداروں کی سول سطح پر اصلاح کی جائے۔اس دستاویز میں تین اہم نکات بیان کیے گئے ہیں۔شام میں جاری جنگ کا خاتمہ، دستوری اصلاحات اور اقوام متحدہ کی زیر نگرانی شفاف انتخابات کا انعقاد،دستاویز میں کہا گیا ہے کہ اسد رجیم شام کو دہشت گردوں کی پناہ گاہ بننے کا تاثر زائل کرے، وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار تلف کرے اور پناہ گزینوں کی اقوام متحدہ کی شرائط کے تحت واپسی کے اقدامات کرے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…