ملک میں مسلمانوں سے بدسلوکی نہیں کررہے بلکہ ان کے ساتھ کیا، کیاجارہاہے؟ چینی حکام کا حیرت انگیز موقف سامنے آگیا

14  ستمبر‬‮  2018

جینیوا (نیوز ڈیسک) چینی حکام کا کہنا ہے کہ چینی صوبے سنکیانگ میں مسلمانوں کے ساتھ بدسلوکی نہیں کی جارہی بلکہ انتہاپسندی کے پھیلاؤ سے بچنے کے لیے یورپ کے برعکس کچھ لوگوں کو تربیت فراہم کی جارہی ہے، جو اس مسئلے سے نمٹنے میں ناکام ہوگیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے مغربی صوبے میں یوغروں اور دیگر مسلمانوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کی اطلاعات سے عالمی برادری میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔

امریکی حکومت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی میں مبینہ طور پر ملوث چینی کمپنیوں اور عہدیداروں پر پابندیاں عائد کرنے پر غور کیا جارہا تھا۔ مذکورہ معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے چینی اسٹیٹ کونسل انفارمیشن کے بیورو برائے انسانی حقوق کے ڈائریکٹر ا?ف پبلسٹی لی زیاؤ جن کا کہنا تھا کہ ’یہ بدسلوکی نہیں بلکہ چین پیشہ ورانہ تربیت کے مراکز اور تعلیمی ادارے قائم کر رہا ہے‘۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ’اگر ا?پ اسے بہترین طریقہ نہیں کہہ سکتے تو یہ شاید اسلامی اور مذہبی انتہا پسندی سے نمٹنے کا ضروری طریقہ ہے کیونکہ مغربی ممالک، مذہبی انتہا پسندی کو ختم کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں، بیلجیئم کو دیکھیں، پیرس کو دیکھیں اور دیگر یورپی ممالک کو دیکھیں وہ ناکام ہوچکے ہیں‘۔ان کا کہنا تھا کہ چین کے تعلیمی مراکز قید خانہ یا دوبارہ تعلیم حاصل کرنے کے کیمپ نہیں، جسے انہوں نے ‘مشرقی یورپی ممالک کی ٹریڈ مارک مصنوعات’ کے طور پر مسترد کیا، جو سرد جنگ کے دوران سوویت حراستی کیمپوں کو کہا جاتا تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ پیشہ ورانہ تربیت کی طرح ہے، جس طرح ا?پ کے بچے تعلیم سے فارغ ہو کر اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے اور اچھی نوکری کے حصول کے لیے ووکیشنل ٹریننگ اسکول جاتے ہیں۔لیکن اس طرح کی تربیت اور تعلیمی مراکز مختصر مدت کے لیے لوگوں کو قبول کرتے ہیں، کچھ لوگوں کے لیے 5 دن اور کچھ افراد کے لیے یہ سلسلہ 10 دن سے لے کر 2 ماہ تک ہوتا ہے۔چینی عہدیدار کا مزید کہنا تھا کہ اسلام، چین کی نظر میں اچھی چیز تھا لیکن اسلامی انتہا پسندی انسانیت کی سب سے بڑی دشمن ہے، یہ بہت غلط عناصر ہیں جن کا سامنا افغانستان، پاکستان، شام اور عراق سمیت بیشتر ممالک کر رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…