’’کرتارپور سرحد کھولنے کی پیشکش‘‘بھارتی کرکٹر سدھو جھوٹ بول رہے ہیں، اس حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی، بھارتی وزیر نے بڑا قدم اُٹھالیا

14  ستمبر‬‮  2018

لاہور( این این آئی )پاکستان کی طرف سے کرتارپورکوریڈورکھولنے کی پیشکش پر بھارتی سیاستدانوں کو ابھی تک یقین نہیں آرہا ہے ، بھارت کی ایک سینئروزیرنے پاکستانی حکومت کی طرف سے کرتارپورکوریڈورکھولنے جانے کے عندیے کے حوالے سے تصدیق کیلئے بھارتی وزیرخارجہ کوباضابطہ طور پر خط ارسال کر دیا۔

بھارت کی یونین منسٹربرائے فوڈٹیکنالوجی اورپرکاش سنگھ بادل کی بہو ہرسمرت کوربادل نے بھارتی وزیرخارجہ شمساسوراج کوخط میں ان خدشات کا اظہارکیا ہے کہ شاید پاکستان کی کسی شخصیت نے بھارتی سابق کرکٹرنوجوت سنگھ سدھو سے کرتارپورکوریڈورکھولنے کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی ہے اور نوجوت سنگھ سدھو اس حوالے سے غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں۔ہرسمرت کورنے خط میں لکھا ہے کہ شرومنی اکالی دل اورسردارپرکاش سنگھ بادل کئی برسوں سے ڈیرہ بابا نانک سے گوردوارہ دربارصاحب کرتارپورکا کوریڈورکھولے جانے کا مطالبہ کرتے آرہے ہیں تاکہ بھارت میں بسنے والے لاکھوں سکھ یہاں سے دربارصاحب کے درشن کرسکیں ، تاہم کئی برسوں سے ا س مطالبے کوسردخانے میں رکھا گیا ہے ، سکھوں کی کئی تنظیمیں اوروفودبھی یہ مطالبہ کرتے رہے ہیں ۔ شرومنی اکالی دل نے 2010 میں اسمبلی میں یہ قراردادبھی پاس کروائی تھی کہ یہ راستہ کھولاجائے اس حوالے سے پاکستان سے مذاکرات کئے جائیں تاہم اس حوالے سے کوئی پیشرفت سامنے نہیں آئی تھی ۔تاہم اب جب پنجاب کے سینئروزیرنوجوت سنگھ سدھونے پاکستان کا دورہ کیا اوروہ واپس آئے توانہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور پاک فوج کے سربراہ نے انہیں عندیہ دیا ہے کہ گورونانک دیو جی کے 550 ویں جنم دن کے موقع پر کوریڈورکھولنے کوتیارہیں۔ خط میں انہوں وزیرخارجہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس بات کی سرکاری طورپرتصدیق کریں کہ کیا پاکستان کی حکومت نے ایسی کوئی یقین دہانی کروائی ہے اور یہ بھی بتایا جائے کہ اگرپاکستان کی طرف سے یہ پیشکش کی گئی ہے توبھارتی حکومت کا اس حوالے سے کیا موقف ہے ۔انہوں نے وزرات خارجہ سے یہ اپیل بھی کی ہے کہ پاکستان سے اس معاملے پرمذاکرات کئے جائیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…