نئی دہلی (این این آئی) بھارت میں مارننگ شو کے دور ان خاتون مہمان بات کر تے ہوئے اچانک چل بسیں ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کے ایک مارننگ شو میں ہوا، جس کے دوران ایک خاتون مہمان بات کرتے ہوئے اچانک چل بسیں۔رپورٹ کے مطابق ریٹا جتندر نامی خاتون پیر کو ایک مارننگ شو میں شریک تھیں اور ساڑھے 8 بجے بات کرتے ہوئے اچانک ان کا سر پیچھے کی طرف جھکا، منہ کھل گیا اور آنکھیں بند ہوگئیں جس کی وجہ اچانک حرکت قلب بند ہوجانا بنی۔شو کے میزبان زاہد مختار نے بتایا کہ
وہ اپنی زندگی کے بارے میں چند دلچسپ چیزیں بتا رہی تھیں اور بالکل ٹھیک نظر آرہی تھیں، مگر اچانک ہی انہوں نے بات کرنا بند کردیا اور ہچکیاں لینے لگیں ہم نے انٹرویو روک دیا اور ایک ڈاکومینٹری نشریات میں لگادی تاکہ انہیں دیکھ سکیں اور پھر ہسپتال لے گئے۔81 سالہ ریٹا جتندر کو ہسپتال پہنچنے پر مردہ قرار دیا گیا۔ریٹا سابق سرکاری ملازم تھیں اور اکثر ٹی وی شوز میں شرکت کرتی تھیں اور زاہد مختار نے بتایا کہ ان کے آخری الفاظ یہ تھے یہ انہوں نے کس طرح ڈراموں میں کام شروع کیا۔