لندن(انٹرنیشنل ڈیسک)سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا ہے کہ شام میں گزشتہ سات برسوں سے جاری خونریز تنازعے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد تین لاکھ ساٹھ ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جمعہ کو جاری کیے گئے ایک بیان میں آبزرویٹری نے شام میں انسانی ہلاکتوں
کے یہ اعداد وشمار ایک ایسے وقت میں جاری کیے، جب خدشہ ہے کہ صوبہ ادلب میں حکومتی فورسز کی باغیوں کے خلاف تازہ عسکری کارروائی ایک نئی خونریزی ثابت ہو گی۔ اقوام متحدہ کے سربراہ انٹونیو گوٹیرش کے مطابق ادلب میں تشدد کی ایک نئی لہر سے بچتے ہوئے مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔