جمعہ‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2026 

2013میں مرسی کی حمایت میں احتجاج،75افرادکو سزائے موت،700کو قید کی سزائیں

datetime 9  ستمبر‬‮  2018 |

قاہرہ(انٹرنیشنل ڈیسک) مصر کی عدالت نے فوجی بغاوت کے ذریعے اقتدار سے ہٹائے جانے والے صدر محمد مرسی کی حمایت میں 2013 کے احتجاج میں شامل 700 سے زائد افراد کو سزائیں سنادیں۔مصر کی عدالت نے اخوان المسلمون کے رہنماؤں سمیت 75 افراد کو سزائے موت اور 47 کو عمر قید کی سزا سنائی جبکہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مذکورہ

عدالتی ٹرائل کو مجموعی طور پر غیر شفاف اور مصر کے آئین کی خلاف ورزی قرار دے دیا ہے۔خیال رہے کہ 2013 میں ہونے والے احتجاج کے دوران مصر کے دارالحکومت قائرہ کے رابعہ العدو آہ چوک پر پرتشدد مظاہرے ہوئے تھے جن میں سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے سیکڑوں افراد ہلاک ہوئے تھے۔رواں سال کے آغاز میں مصر کی پارلیمنٹ نے جولائی 2013 اور جنوری 2016 میں ہونے والے مظاہروں کے دوران جرائم میں ملوث فوجی افسران کے لیے عام معافی کا اعلان کیا تھا۔مصر کی عدالت نے اب جن افراد کو سزائیں سنائی ہیں ان پر سیکیورٹی فورسز کے خلاف احتجاج، قتل اور غیر قانونی منظم احتجاج کرنے کے الزامات تھے۔رواں سال جولائی میں بھی مصر کی عدالت نے 75 افراد کو سزائے موت سنائی تھی۔2013 کے مظاہروں کے بعد اخوان المسلمون سے تعلق رکھنے والے رہنماوں اور کارکنوں کو نہ صرف پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا بلکہ متعدد کو سزائے موت بھی سنائی گی، جن میں تنظیم کے سپریم لیڈر محمد بدیع بھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ مصر کی عدالت نے جن افراد کو قید کی سزائیں سنائی، ان میں ملک کے معروف صحافی محمود ابو زید بھی شامل ہیں جنہیں 5 سال قید کی سزا سنائی گئی۔انہیں اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب سیکیورٹی فورسز، مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ کررہی تھیں اور معروف صحافی ان لمحات کو اپنی کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کررہے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…