ہفتہ‬‮ ، 22 فروری‬‮ 2025 

بصرہ میں بپھرے مظاہرین نے ایرانی قونصل کو آگ لگادی، پرچم پاؤں تلے روند ڈالا

datetime 8  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بغداد(انٹرنیشنل ڈیسک)عراق کے جنوبی شہر بصرہ میں مشتعل مظاہرین نے ایرانی قونصل خانے پردھاوا بول کر اس کی عمارت کو آگ لگا دی۔ مظاہرین نے قونصل خانے سے ایرانی پرچم اتار پھینکا اور اس کی جگہ عراقی پرچم لہرا دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ روزبھی بصرہ میں کشیدگی برقرار رہی۔ پولیس کی فائرنگ سے مزید ایک احتجاجی ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے جس کے بعد

گذشتہ ایک ہفتے کے دوران بصرہ میں ہلاک ہونے والے مظاہرین کی تعداد 10 تک جا پہنچی ۔بصرہ میں ملٹری آپریشنل کنٹرول روم کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ شہر میں جاری شورش پر قابو پانے کے لیے ایک بار پھر کرفیو لگا دیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کرفیو کی خلاف ورزی فوری طور پر گولی مارنے کا حکم دیا گیا ہے۔ابصرہ میں مشتعل مظاہرین نے ایرانی قونصل خانے پردھاوا بول دیا اور عمارت میں گھس کر اسے آگ لگا دی۔ مشتعل مظاہرین نے قونصل خانے پر لگا ایرانی پرچم اتار کر پاؤں تلے روندا۔ادھر دوسری جانب ایران نے بصرہ میں اپنے قونصل خانے کے نذرآتش کیے جانے کی تصدیق کی ہے ،ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا کہ مشتعل ھجوم نے بصرہ میں اس کے سفارتی عملے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ قونصل خانے پر حملہ ایک سازش ہے جس کے پیچھے ایران دشمن قوتوں کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے قونصل خانے پر حملہ کرنے والے افراد کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا اور اعتراف کیا کہ قونصل خانے پر حملے کے نتیجے میں عمارت اور دفاتر کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے قونصل خانے پر مظاہرین کی یلغار کو وحشیانہ کارروائی قراردیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…