بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

متحدہ عرب امارات میں بھی ڈبل شاہ منظر عام پر آگیا، رقم ڈبل کرنے کے بہانے سادہ لوح عوام کو لوٹنے والا گروہ گرفتار

datetime 7  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عجمان(آئی این پی )پولیس نے رقم ڈبل کرنے کے بہانے سادہ لوح عوام کو لوٹنے والے گروہ کو گرفتار کر لیا،گر فتار گینگ سے جعلی نوٹ بھی برآمد کر لئے گئے،بین الاقوامی میڈیا کے مطابق پولیس نے سادہ لوح شہریوں کو کالے جادو کی مدد سے رقم ڈبل کرنے کا لالچ دے کر لوٹنے والے دو گروہوں کو گرفتار کرکے لاکھوں جعلی نوٹ ضبط کرلیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان کی پولیس کے کرمنل انوسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی)گر نے ایک روز قبل کارروائی کرتے ہوئے کہ شہریوں کو دھوکا دہی سے لوٹنے والے دو گروہوں کو گرفتار کرلیا ہے۔اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ کہ حراست میں لیے گئے ملزمان عوام کو دھوکا دینے کے لیے دعوی کرتے تھے کہ وہ کالے جادو کی مدد سے پیسے ڈبل کردیں گے۔عجمان پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکاروں نے گینگ سمیت دو افریقی سیاح فام شہریوں کو بھی گرفتار کرکے جعلی نوٹ ضبط کرلیے ہیں۔سی آئی ڈی کے ڈپٹی ڈائریکٹر میجر محمد یافور الغافلی کا کہنا ہے کہ ملزمان سادہ لوح افراد کو کالے جادو کے ذریعے پیسے ڈبل کرنے کا جھانسہ دے کر لوٹتے تھے۔مقامی میڈیا کا کہنا تھا کہ پولیس کو ملزمان کی غیر قانونی سرگرمیوں کے متعلق خفیہ اطلاعات موصول ہوئی تھی جس کے بعد س آئی ڈی نے اپنے ایجنٹ کو ملزمان کے پاس عام شہری کے روپ میں بھیجا تاکہ گروہ کے باری معلومات حاصل کی جاسکیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ گینگ کے افراد شہریوں کو رقم ڈبل کرنے کے بہانے جعلی نوٹ تھما رہے تھے۔ پولیس نے ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے لاکھوں جعلی نوٹ برآمد کرلیے۔اماراتی حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان متحدہ عرب امارات میں غیر قانونی طور پر مقیم تھے۔میجر محمد یافور الغافلی نے کہا ہے کہ عوام ایسے دھوکے بازوں سے ہوشیار رہے اور ایسی کوئی بھی غیر قانونی سرگرمی کے متعلق فوری پولیس کو اطلاع دیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…