مکہ مکرمہ (نیوز ڈیسک) حج مسلمانوں کا اہم مذہبی فریضہ ہے، دنیا بھر سے مسلمان حج کرنے کے لیے مکہ مکرمہ پہنچتے ہیں اور یہاں آ کر تمام دنیاوی کام چھوڑ کر صرف اللہ سے لو لگاتے ہیں، حج کے موقع پر کچھ حاجیوں کی ایک شخص نے ویڈیو شیئر کی، وہ لوگ ایسا کام کر رہے تھے کہ آپ کو بھی ان پر غصہ آ جائے گا، اس مقدس مقام
پر آ کر لوگ رو رو کر اللہ کے حضور معافی مانگتے ہیں اور کوئی لمحہ بھی اس سے غافل نہیں ہوتے، اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ احرام باندھے چار حاجی اپنے ار گرد آنے جانے والے کی کوئی پرواہ کیے بغیر سرعام تاش کھیلنے میں مصروف ہیں، اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے سے لوگ شدید غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔