نئی دہلی (این این آئی)ماہر معاشیات عاطف میاں کو اقتصادی مشاورتی کمیٹی کی رکنیت سے ہٹانے کے فیصلے پر بھارتی میڈیا سٹپٹا گیا ،ایک بھارتی اخبار’’ٹائمز آف انڈیا ‘‘نے وزیراعظم عمران خان کی حکومت کو اسلام پسندی میں گھراہواقراردیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکومت شروع سے ہی ایسے مسائل میں الجھ گئی ہے اورماہر معاشیات عاطف میاں کو
اقتصادی مشاورتی کمیٹی کی رکنیت سے ہٹانے کافیصلہ پہلا فیصلہ ہے ،اخبار کے مطابق تعیناتی کے آغاز میں وزیراعظم عمران خان کی کابینہ نے اس کی حمایت کی تاہم مذہبی جماعتوں اوردیگر کے دباؤپر حکومت کو یہ فیصلہ واپس لینا پڑا اور اب عاطف میاں کو اقتصادی مشاورتی کمیٹی کی رکنیت سے ہٹانے کے فیصلے کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے۔