کابل(نیوز ڈیسک)افغان فوجی اب چینی سرزمین پر عسکری تربیت حاصل کریں گے۔ چین میں تعینات افغان سفیر جانن موسیٰ زئی نے برطانوی ٹی وی کو بتایا کہ اس عسکری تعاون کا مقصد القاعدہ اور اسلامک اسٹیٹ کے جنگجوؤں کا مقابلہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کابل حکومت نے بیجنگ سے درخواست کی ہے کہ دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں مدد کے طور پر افغانستان کو جنگی ہیلی کاپٹرز بھی فراہم کیے جائیں۔ گزشتہ کچھ سالوں سے چین افغانستان کو عسکری امداد فراہم کر رہا ہے۔