بدھ‬‮ ، 09 اپریل‬‮ 2025 

حوثیوں کا بیلسٹک میزائل سعودی عرب کی فضاء میں تباہ،ملبہ گرنے سے23 شہری زخمی

datetime 6  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(انٹرنیشنل ڈیسک)سعودی عرب کی فضائی ڈیفنس فورس نے یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے داغا گیا ایک بیلسٹک میزائل نجران کی فضاء میں تباہ کردیا تاہم اس کارروائی کے دوران کم سے کم 23 سعودی شہری زخمی ہوگئے۔عرب ٹی وی کے مطابق یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے کوشاں عرب فوجی اتحادکے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ حوثیوں کی طرف سے صعدہ شہرسے ایک بیلسٹک میزائل سعودی عرب کے شہر نجران پر داغا گیا۔ سعودی عرب کے پیٹریاٹ میزائلوں نے

خود کار کارروائی کرکے بیلسٹک میزائل فضاء ہی میں تباہ کردیا تاہم اس کے شیل آبادی پر آ گرے جس کے نتیجے میں کم سے کم تئیس شہری زخمی ہوگئے۔ تمام شہریوں کو معمولی زخم آئے ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔قبل ازیں بدھ کی شام سعودی حکام نے نجران پر حوثیوں کا میزائل حملہ ناکام بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔خیال رہے کہ حوثی شدت پسندوں کی جانب سے سعودی عرب پربیلسٹک میزائل حملے روز ک معمول بن چکے ہیں۔ یہ حملے اقوام متحدہ کی قراردادوں 2216 اور 2231 کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہیں۔

موضوعات:



کالم



یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی


عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…